بینک آف خیبرکا معاملہ،ایم ڈی سے اختلافات پر وائس پریذیڈنٹ عمران صمد مستعفی

بینک آف خیبر سے برطرف ملازمین نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا

پیر 18 اپریل 2016 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) بینک آف خیبر سے برطرف ملازمین نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب بینک کے وائس پریزیڈنٹ نے ایم ڈی سے اختلافات پر استعفیٰ دے دیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنک آف خیبر سے برخاست کیے گئے آفیسرز یونین کے صدر حیدر علی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی شمس القیوم کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے بغیرکوئی وجہ بتائے فارغ کردیا ہے۔ اب تک پانچ ملازمین کو ایم ڈی نے برطرف کیا ہے۔دوسری جانب بینک آف خیبر کا تنازع مزیدشدت اختیار کرتا جارہاہے۔ ایم ڈی سے اختلافات پر وائس پریذیڈنٹ عمران صمد مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عمران صمد کوبرطرف کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔ عمران صمد نے برطرف کئے جانے سے قبل ہی استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق بینک انتظامیہ نے مزید ملازمین کومعطل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیارکرلیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں