قصہ خوانی بازار اور کینٹ کے بعد چوہوں نے پشاور کے دیگر علاقوں کا رخ کرلیا ٗ 2 سالہ ..
تازہ ترین : 1

قصہ خوانی بازار اور کینٹ کے بعد چوہوں نے پشاور کے دیگر علاقوں کا رخ کرلیا ٗ 2 سالہ بچی کو کاٹ کھایا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل۔2016ء)قصہ خوانی بازار اور کینٹ کے بعد چوہوں نے پشاور کے دیگر علاقوں کا رخ کرلیا اور ایک 2 سالہ بچی کو کاٹ کھایا۔نجی ٹی وی کے مطابق نشتر آباد کے محلہ اسلام آباد میں چوہوں نے 2 سالہ بچی کو کاٹ کھایا ۔ چوہوں کے کاٹنے کی وجہ سے بچی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کے کاٹنے کا واقعہ پیش آنے پر اہل علاقہ ضلعی حکومت کے خلاف اشتعال میں آگئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ بجلی جاتے ہی چوہے حملہ شروع کردیتے ہیں اور ضلعی حکومت چوہے مارنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 19:31:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں