بینک آف خیبرکے نائب صدر عمران صمد نے ایم ڈی سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیدیا

گورنر اسٹیٹ بنک خیبربنک کے ایم ڈی کو سپورٹ نہ کریں، ایسے افراد کواین او سی نہ دیا کریں جنکا بنک پر برا اثر پڑے،مظفر سید

پیر 18 اپریل 2016 18:41

بینک آف خیبرکے نائب صدر عمران صمد نے ایم ڈی سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیدیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء ) بینک آف خیبرکے نائب صدر عمران صمد نے خیبربینک تنازع پر ایم ڈی سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفی دیدیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق عمران صمد کو برطرف کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں تاہم عمران صمد نے برطرف کیے جانے سے قبل ہی استعفی دے دیا،ایم ڈی سے اختلافات عمران صمدکے مستعفی ہونے کی وجہ بنے ۔ذرائع کے مطابق بینک انتظامیہ نے مزید ملازمین کوبھی برطرف کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔دوسری طرف وزیرخزانہ خیبرپختونخوا مظفر سید نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے گورنر بنک آف خیبر کے ایم ڈی کو سپورٹ نہ کریں، ایسے افراد کواین او سی نہ دیا کریں جنکا بنک پر برا اثر پڑے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں