خیبر پختونخوا میں اکثریتی محکمے اپنی سالانہ ترقیاتی بجٹ کو خرچ کرنے میں ناکام

اتوار 17 اپریل 2016 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا میں اکثریتی محکمے اپنی سالانہ ترقیاتی بجٹ کو خرچ کرنے میں ناکام رہے صوبے کے سب سے سے اہمیت کے حامل محکمہ لیبر نو ماہ میں صرف تین لاکھ بیس ہزار روپے خرچ کےئے ہے۔رواں مالی سال کی ترقیاتی بجٹ میں محکمہ لیبر نے چار منصوبوں کے لئے سات کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص کےئے گئے ہے جس میں آ ب تک صرف تین لاکھ بیس ہزار روپے خرچ کےئے ہے۔

صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کی درمیان جاری جنگ کی وجہ سے صوبے کی کئی اہم محکموں کی ترقیاتی کاموں پر کام نہیں ہورہاہے۔محکمہ لیبر خیبر پختونخوا نے رواں مالی کی ترقیاتی بجٹ میں چائلڈ لیبر اور بندوا یونٹ کی قیام کے لئے ساٹھ لاکھ روپے مختص کےئے گئے ہے جس میں محکمہ خزانہ نے تاحال صرف تیس لاکھ روپے جاری کےئے ہے محکمہ لیبر نے 2 لاکھ 26 ہزار روپے خرچ کےئے ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد نئی پالیسی کے لئے 79 لاکھ 63 ہزار روپے مختص کےئے ہے جس میں تاحالایک روپیہ بھی خرچ نہ ہوسکا اسطرح محکمہ میں نظام رپورٹنگ وسائل خلیات منصوبے کے لئے پندرہ ملین روپے مختص کےئے گئے ہے جس میں ااب تک صرف 94 ہزار روپے خرچ کےئے گئے ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ نے خیبر پختونخوا میں اوکیشنل،صحت کی مراکز بنانے کے لئے 25 ملین روپے مختص کےئے گئے ہے جس میں محکمہ خزانہ نے تاحال کوئی فنڈز جاری نہیں کیا گیا ہے اسطرح لیبر ڈائریکٹوریٹ کے لئے زمین کی خریداری کے لئے بیس ملین روپے مختص کےئے گئے ہے جس میں محکمہ خزانہ نے آ ب تک کوئی فنڈز جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں