پشاور، نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز کی تقرری کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی

اتوار 17 اپریل 2016 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) صوبے کے نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز کی تقرری کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور سمری حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کو ارسال کردی ہے اس وقت صوبے کے 9یونیورسٹیوں میں قائم مقام وائس چانسلرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے فیصلے کے لئے صوبائی حکومت نے سابق چیئر مین ہائیر ایجو کیشن کمیشن عطاء الرحمان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ، ہزارہ یونیورسٹی ، انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، وویمن یونیورسٹی صوابی ، نوشہرہ یونیورسٹی ، وویمن یونیورسٹی مردان ، کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔ جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سینڈنک کی منظوری کے بعد گورنر وائس چانسلرز کو فارغ کرنے کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں