فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سینٹرل کرم ایجنسی سے متاثرین کی واپسی کا شیڈول ..
تازہ ترین : 1

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سینٹرل کرم ایجنسی سے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء)فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سینٹرل کرم ایجنسی سے متاثرین کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف ڈی ایم اے کی جانب سے کرم ایجنسی کے متاثرین کو واپس بھجوانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ٗایف ڈی ایم اے کے مطابق واپسی کا عمل 20اپریل سے 2مئی تک جاری رہے گا۔بتایا گیا ہے کہ واپس جانے والوں میں مسوزئی ،علی شیر اور دیگر قبائل شامل ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ واپس جانے والوں کو 25ہزار فی خاندان بھی دیئے جائیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2016 - 17:16:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں