پشاور، انسداد دہشت گردی عدالت نے بڈہ بیر رکشہ دھماکہ میں ملوث ملزم مطیع اﷲ کی درخواست ضمانت خارج کردی

جمعہ 15 اپریل 2016 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بڈہ بیر رکشہ دھماکہ میں ملوث ملزم مطیع اﷲ کی درخواست ضمانت خارج کردی اور ملزم کو جیل میں رکھنے کی احکامات جاری کردی ہے ۔

(جاری ہے)

استعاثہ کے مطابق ملزم مطیع اﷲ ولد عبدالوکیل ساکن مہمند ایجنسی حال میرہ کچوڑی 2013میں بڈھ بیر کے مقام پر رکشہ دھماکے میں ملوث ہے ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بارودی مواد پشاور لے کر آرہا تھا کہ راستے میں دھماکہ ہوا جس کے باعث ملزم کے دیگر ساتھی رحمان ،انعام اﷲ ،شاہد ،لعل بادشاہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ چند راہگیر زخمی ہوئے تھے ۔

ملزم نے گرفتار ی کے بعد گزشتہ روز عدالت میں ضمانت کی درخواست دی جسکو فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں