پشاور، فقیر آباد میں چوروں نے سکول سے دو لاکھ روپے ، کمپیوٹر، سی سی ٹی وی کیمرے ،اسلحہ لیکر فرار ہوگئے

جمعہ 15 اپریل 2016 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) پشاورکے علاقہ فقیر آباد میں چوروں نے سکول سے دو لاکھ روپے ، کمپیوٹر، ،سی سی ٹی وی کیمرے اور اسلحہ لیکر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ،تھانہ فقیرآبادکی حدورمیں چورسکول کاصفایاکرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ فیقر آباد کی حدودواقع نجی سکول اقرااکیڈمی اورسکول میں نامعلوم چور داخل ہوئے اور سکول سے دو لاکھ روپے ،اسلحہ ،کمپیوٹر،پنکھوں،سی سی ٹی وی کیمرے اور اسلحہ لیکر فرار ہوگئے پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیسوں کے چوری ہونا یا نہ ہونا ابھی قبل ازوقت ہے جبکہ تفتیشی ٹیم اور فورنزک کے ماہرین نے شوائد اکھٹا کرلیے ہیں پولیس کے مطابق سکول کا اپنا سیکورٹی گارڈ نہ ہونے کے باعث واقع رونماہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں