پاکستان کو دیانتدار ،باصلاحیت قیادت میسر آ جائے تودنیا کے طاقتور ترین ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے،عنایت اﷲ
جمعہ 15 اپریل 2016 20:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ اگر آئندہ 10سال کے اندر اندر پاکستان کو دیانتدار اور باصلاحیت قیادت میسر آ جائے تو یہ ملک دنیا کے طاقت ور ترین ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل کلاکلے سوات میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر علاقے کی ممتاز شخصیات علی خان اور قاری اورنگزیب نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کے علاوہ سابق ایم این اے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان ،تحصیل ناظم کبل رحمت علی خان،تحصیل ناظم بحرین حبیب اﷲ خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
عنایت اﷲ نے کہا کہ پلڈاٹ کے ایک سروے کے مطابق جماعت اسلامی آل پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے جس میں باقاعدگی سے اوپر سے لے کر نچلی سطح تک انتخابات ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے لے کراب تک جماعت اسلامی کی ایک ہزار سے زیادہ وزراء ،ناظمین،ایم پی اییز،ایم این ایزاور سنیٹرز رہ چکے ہیں اور ان میں سے کسی پر بھی کرپشن کی کوئی دفعہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس انکشافات میں جماعت اسلامی کے سوا دیگر تمام پارٹیوں کے بڑے بڑے رہنما شامل ہیں جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹ کر دیگر ممالک میں اپنے اثاثے بنائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن ان وسائل کو قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسخر کرنے کی ضرورت ہے اور اگر جماعت اسلامی کو آئندہ الیکشن میں حکومت مل گئی تو ان وسائل کو جماعت اسلامی کی دیانتدارار باصلاحیت قیادت استعمال میں لائے گی اور پاکستان کو ہر لحاظ سے خوشحال ا ور ترقی یافتہ ملک بنایاجائے گااور پھر یہاں امن و امان ،انصاف،روزگار،بجلی ،گیس ،تعلیم اور صحت کاکوئی بھی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمشنر پشاورنے پولیو قطروں سے انکاری والدین 800 سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر ..
لوگوں کو بلا معاوضہ اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ایڈوائزر وفاقی محتسب
گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا مردان میڈیکل کمپلکس کا دورہ
یوای ٹی پشاورمیں بائیو گیس ٹیکنالوجی کے موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد
انسداد پولیو مہم، مردان میں 2 سے 6 مئی تک ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ..
یورین کلچر ٹسٹ کے چارجز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی معلومات بے بنیاد اور غلط ہیں، انتظامیہ ..
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی
خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے