پاکستان چین اقتصادی راہداری پورے ملک کا منصوبہ ہے،،احسن اقبال

پاناما لیکس حکومت کو ناکام بنانے کے لیے صرف شور شرابہ ہے ، وزیر اعظم کو ملک کی عوام نے منتخب کیا ہے ۔ مخالفین مسلم لیگ نون کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں،دھرنے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی اس بار بھی ہوگی،پشاورمیں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 اپریل 2016 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاناما لیکس حکومت کو ناکام بنانے کے لیے صرف شور شرابہ ہے ، وزیر اعظم کو ملک کی عوام نے منتخب کیا ہے ۔ مخالفین مسلم لیگ نون کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں،دھرنے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی اس بار بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

پشاور کی رورل اکیڈیمی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے ملک کا منصوبہ ہے،ہمسایہ ممالک اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم ہیں،انڈسٹریل زون چاروں صوبوں میں قائم کیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مخالفین مسلم لیگ نون کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں،دھرنے والوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی اس بار بھی ہوگی،مخالفین چائنہ اقتصادی راہدری اوردوسرے منصوبوں سے خوفزدہ ہیں،مغربی روٹ پرکام تیزی سے جاری ہے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں شریف فیملی پرکرپشن کیس بنانے کے لئے بے تحاشا دولت لگائی گئی،آگے بڑھنا ہے تو مرچ مصالحے کی سیاست سے گریز کرنا ہوگا،وفاقی وزیر احسن اقبال نے رورل اکیڈیمی میں پاکستان وژن سال دوہزار پچیس کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں