پشاور زلمی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ، ایبٹ آباد کے فخر زمان نے شاندار سینچری جڑ دی
تازہ ترین : 1
پشاور زلمی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ، ایبٹ آباد کے فخر زمان نے شاندار ..

پشاور زلمی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ، ایبٹ آباد کے فخر زمان نے شاندار سینچری جڑ دی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اپریل 2016ء)پشاور زلمی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں ایبٹ آباد کے فخر زمان نے شاندار سینچری جڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ میں کروائے جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ میں پشاور، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پشاور اور ایبٹ آباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد کے فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ فخر زمان نے صرف 68 گیندوں پر 153 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ فخر زمان کی اس شاندار بلے بازی کے باعث ایبٹ آباد کی ٹیم پشاور کو 82 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/04/2016 - 20:20:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں