ضلع ناظم کی ہدایت پر پرائمری ایجوکیشن کی کمیٹی کے چئیرمین وڈسٹرکٹ ممبر فضل اللہ کا دیگر ممبران کے ہمراہ پرائمری ایجوکیشن آفس کا دورہ ‘

بدھ 13 اپریل 2016 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) پرائمری ایجوکیشن کی مانیٹرنگ ‘ طلبا ء کے مسائل سے آگاہی ‘ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے اور پرائمری ایجوکیشن میں بہتری کیلئے ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی بنائی گئی کمیٹی کے چئیر مین وڈسٹرکٹ ممبر فضل اللہ ‘ وائس چئیرمین محمد ندیم ‘ ڈسٹرکٹ ممبر ملک امان ‘ڈسٹرکٹ ممبر ڈاکٹر انعام اللہ اور ڈسٹرکٹ ممبر سعید الرحمان صافی کے ہمراہ پرائمری ایجوکیشن آفس کا دورہ کیا جہاں پر انکو پرائمری ایجوکیشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ بعدازاں کمیٹی نے مختلف پرائمری سکولوں کے دورے کئے اور انہوں نے طلباء کے مسائل ‘ سکولوں کی حالت زار ‘ طلباء کو صاف پانی کی فراہمی کے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ بعض جگہوں پر طلباء کے شکایت پر متعلقہ سکولوں کو سہولیات کی فوری فراہمی کیلئے ضلع ناظم پشاور کو رپورٹ پیش کی اس موقع پر چئیرمین فضل اللہ نے تمام پرائمری سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو طلباء کی بہتر تعلیم وتربیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اورکسی بھی کمی کی صورت میں فوری طور پر انکو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جبکہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخلہ دلوانے اوروالدین کو بچوں کو سکو ل میں داخل کراونے کیلئے بھر پور معاونت کے احکامات جاری کئے بعدازاں کمیٹی نے اپنی دورے کی مکمل تحریری رپورٹ ضلع ناظم کو پیش کردی -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں