وزیرخوراک کی زیرصدارت صوبائی فوڈ کمیٹی کا اجلاس،محکمہ خوراک صوبے میں شفافیت ،میرٹ کی پالیسی پرگامزن ہے، قلندرلودھی
بدھ 13 اپریل 2016 18:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی کی زیرصدارت صوبائی فوڈ کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روزان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایجنڈے میں شامل نکات بشمول ودہولڈنگ ٹیکس ،پاسکو ریکوری، بینکوں سے متعلق معاملات اوربردانہ، گنی بیگز کی خریداری سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان پرعمل درآمد کے ضمن میں بعض اہم تجاویز پیش کی گئیں اور فیصلے بھی کیے گئے ۔
اجلاس میں سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈاپوراورڈائریکٹر خوراک محمد انورخان کے علاوہ خزانہ ،قانون اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی خریداری پر کسی دوسرے صوبے میں ودہولڈنگ ٹیکس نافذ نہیں تاہم خیبرپختونخوا میں اس کے نفاذ کے باعث گندم کی خریداری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔(جاری ہے)
لہٰذفیصلہ کیاگیا کہ وود ہولڈنگ ٹیکس اورپاسکو سے واجبات کی وصولی کے معاملات کو از سرنوجائزہ لینے کے لئے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے سپرد کیا جائے ۔
اجلاس میں بینکوں سے لین دین کے معاملات سمیت بردانہ ،گنی بیگز کی خریداری کے معاملات پربھی غورخوض کیاگیا اوراس ضمن میں بعض قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں۔صوبائی سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو گندم کی خریداری کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہ کیا اوربتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس 6 فیصد کے حساب سے کسان کو ادا کرنا پڑے گا ۔جس کی وجہ سے کسان کونقصان کااندیشہ ہے جبکہ سال2015-16 کے دوران 483.6 ملین روپے وفاقی حکومت کوجائیں گے۔صوبائی وزیر خوراک نے اجلاس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے صوبے کو چارارب روپے کی بچت کرکے مالی اعتبار سے فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس خیبرپختونخواکے علاوہ ملک کے کسی دوسرے صوبے میں نافذالعمل نہیں لہٰذااس پر عمل درآمد کی صورت میں گندم کی خریداری میں نہ صرف مشکلات پیش آسکتی ہیں بلکہ اس کی وجہ سے تین سے لیکر چار ارب روپے تک کاصوبے کونقصان کابھی اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک صوبے میں شفافیت اورمیرٹ کی پالیسی پرگامزن ہے اورآنے والے وقت میں اس کی کارکردگی مزید بہترطورپر سامنے آئیگی ۔انہوں نے متعلقہ افسران سے گندم کی خریداری کے عمل میں دیانتداری اورسخت محنت کے رحجان کو پروان چڑھانے کی ہدایت بھی کی ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کے پی اوپن شوٹنگ گالا پشاور گیریڑن میں اختتام پذیر ہو گیًا
پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ
پشاور۔ پاکستان ہائی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا معاملہ
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے رحمان ..
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
پشاور ،28 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل
پشاور، سربند میں سابق دشمنی کی بنا پر ملزمان کی فائرنگ باپ،بیٹا جاں بحق ہوگیا
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو کمپین کا افتتاح کردیا
خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری محکموں کو اخراجات میں 50 فیصد کمی کی ہدایت جاری کردی
خیبر پختونخوا، وزراء کی تنخواہ، مراعات اور الائونس میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو ارسال
پ*پشاور بلیو کی ٹیم کا پشاور ریڈ کے خلاف پی سی بی چیلنج کپ میچ فتح
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب