صوبے میں تاریخی وثقافتی ورثوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے گا،محمودخان
بدھ 13 اپریل 2016 16:38
پشاور۔13اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء ) خیبرپختونخواکے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اورامورنوجوانان محمودخان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں تاریخی وثقافتی ورثے خاص کر ملک احمد بابامزار سمیت تمام مزارات اور تاریخی مقبروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائیں کیونکہ یہ ہماری ثقافت کاحصہ اورقیمتی سرمایہ ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ٹورازم کمیٹی روم پشاورمیں ملک احمد بابا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جبکہ اجلاس میں ممبران کمیٹی رحیم اللہ یوسفزئی ،پروفیسر ڈاکٹر شیرمحمد،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید خان ،پروفیسر اباسین یوسفزئی اورڈاکٹر محمد نواز کے علاوہ محکمہ ثقافت کے نمائندے بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ملک احمد بابا کی یوسفزئی قوم کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اورملک احمد بابا کے مزاراوراس کے ساتھ تاریخی مقبرے کی حفاظت کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔
اجلاس میں مزار کے ساتھ کلچر سنٹر کے قیام اورملک احمد باباکے مزارکو ملاکنڈ یونیورسٹی سے منسلک کرنے کی تجویز پر بھی تفصیلی غوروخوض ہوا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمودخان نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ احمد باباکی تاریخ کو محفوظ بنانے کے لئے تمام تجاویز اورمفید مشوروں کوعملی جامہ پہنانے کی بھر پورکوششیں کریں گے اور اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈڈویژن سے بھی بات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا،بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے ..
پشاور ، کاروباری خواتین کے لیے رجسٹریشن اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،پختون یار خان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کیلئے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی ..
وزیر زراعت میجر )ر(سجاد برکوال کو زرعی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے ہائیڈرو پانک سسٹم کے جدید منصوبے کے متعلق ..
خیبر پختونخوا کے وزیر تعمیرات شکیل احمد نے ارباب نیاز انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے کی تکمیل ..
پشاور ہائی کورٹ کا 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے نو منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے خدشہ
خیبرپختونخواہ اسمبلی مخصوص نشستوں پر حلف معاملہ،وزیراعلیٰ اور کابینہ کو اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو