صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے26523.903 ملین روپے لاگت کے26منصوبوں کی منظوری دیدی

بلدیات،مواصلات و تعمیرات،آبنوشی،صحت،پشاور ہائی کورٹ،اعلیٰ تعلیم اور اوقاف سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 31پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض سوئی گیس کی فراہمی، درانی میڈیاکالونی کی بقیہ اقساط،سڑکوں کے شعبے میں مفتی محمودفلائی اوور سے واحد گڑھی کی سڑک کی توسیع اور بحالی،پرانے بڈھنی پل پشاور کی تعمیر سمیت 26منصوبوں کی منظوری دیدی

منگل 12 اپریل 2016 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(PDWP) نے26523.903 ملین روپے لاگت کے26منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ PDWPکا اجلاس منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبے کی ترقی کے لئے محکمہ ہائے منصوبہ سازی و ترقی ،صنعت،آبپاشی،بلدیات،مواصلات و تعمیرات،آبنوشی،صحت،پشاور ہائی کورٹ،اعلیٰ تعلیم اور اوقاف سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 31پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد26پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ 5پراجیکٹس کو غیر موزوں پراجیکٹ ڈیزائن کے باعث موخر کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی شعبے میں ”ٹھیکیداروں کے دیرینہ واجبات اور غی کیشن شدہ چیکوں کی فراہمی‘’،مردان عجائب گھر ضلع مردان کی درجہ بلندی،خزانہ ناگمان روڈ(اراضی کا حصول)،ضلع چارسدہ میں گورنمنٹ ہائی سکول ابازئی تنگی میں سائنس لیبارٹری کی تعمیر کی منظوری دی گئی جبکہ صنعتوں کے شعبے میں درگئی مالاکنڈمیں گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر فار بوائزکے قیام اور چترال میں صنعتی بستی/ماربل سٹی کے قیام اور پانی کے شعبے میں ضلع مردان میں کینال پٹرول روڈ،ہمراہ کوراغ برانچ آر ڈی0سے آرڈی25000کی بہتری اور ری کنڈیشننگ اور خیبر پختونخوامیں ضرور ت کی بنیاد پر ٹیوب ویلوں اور لفٹ ایریگیشن سکیموں کی تعمیر اور بہتر بنانے کے پراجیکٹس شامل ہیں اسی طرح شہری ترقی کے شعبے میں پشاور میں عارضی اور مستقل یوٹرن تعمیر،تمبوانو موڑ سے حیات آباد کے پہلے داخلی راستے تک سروس روڈکوملانے و موجودہ جمرود روڈکی توسیع اور بہتری ،پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کاقیام،رنگ روڈ (مسنگ لنگ) پشاور کے شمالی حصے یعنی ورسکروڈ سے جمرود روڈتک حصے کی تعمیر،بیرونی برقی ترسیل،سوئی گیس کی فراہمی کے کام،ٹھیکیداروں کے دیرینہ واجبات اور درانی میڈیاکالونی کی بقیہ اقساط،سڑکوں کے شعبے میں مفتی محمودفلائی اوور سے واحد گڑھی کی سڑک کی توسیع اور بحالی،پرانے بڈھنی پل پشاور کی تعمیر نوجیکا کی امداد سے دیہی سڑکوں کی ہنگامی طور پر بحالی اور ضلع نوشہرہ میں اضاخیل روڈ سے خٹی خیل روڈکی1500میل طویل سڑک کی بحالی اور بہتری،ضلع دیر بالامیں کارودرہ بند گئی شگہ متروڑہ روڈکی بحالی اور تعمیر نو،مردا ن میں مردان بائی پاس روڈ،رشکئی انٹر چینج سے جلالہ (مسنگ8کلومیٹر)مردان کی تعمیر بشمول اراضی،DWSSکے شعبے میں پی کے۔

(جاری ہے)

25ضلع مردان میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کی سکیمیں اور ایبٹ آباد میں پینے کے پانی کے موجودہ نظام کی بحالی اور بہتری،صحت کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹخیلہ مالاکنڈکوبہتر اور معیاری بنانے اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اضافی کمروں کی تعمیرکے پراجیکٹس اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں صوبے کے سرکاری کالجوں میں اضافی تعلیمی انفرا سٹرکچر کی تعمیر اور اضافی سہولیات کی فراہمی کے الگ الگ پراجیکٹس ،مردان میں خواتین یونیورسٹی کا قیام،خیبر پختونخوامیں 10سرکاری کالجزکا قیام،پی۔15 ضلع نوشہرہ میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج شیدوکا قیام کے منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں