چیئرمین قومی وطن پارٹی کے پی کے سکندر شیرپاؤسے تحریک انصاف کی وفد کی ملاقات

تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی سے حلقہ پی کے8پشاور پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حمایت مانگی

منگل 12 اپریل 2016 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤسے صوبائی وزیر شاہ فرمان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے وطن کور پشاور میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور ٹاؤن ناظم فریداللہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نمائندہ وفد نے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ سے حلقہ پی کے8پشاور پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی وطن پارٹی کی حمایت مانگی جس پر سکندر شیرپاؤ نے پی ٹی آئی کے وفد سے دو دن کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ پارٹی قائدین سے صلاح مشورہ کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری طارق احمد خان،فاٹا آرگنائزرحاجی طاہر اکبر ،حلقہ پی کے 8کے حاجی محمد شفیع داؤدزئی اور امجدعلی خان بھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں