شیخ ملتون ٹاوٴن کی بہتر تعمیر وترقی کو یقینی بنائیں گے،سنئیر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ

منگل 12 اپریل 2016 21:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ شیخ ملتون ٹاوٴن کی تعمیر وترقی اورخوبصورتی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے جدید سیورج سسٹم ،روڈز ،صفائی،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور پارکوں کی تعمیر پر 30 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز شیخ ملتون ٹاوٴن کی تعمیر وترقی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم محمد عاطف ،ممبر صوبائی اسمبلی زاہددرانی ،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے محمد سلیم حسن وٹو ،پراجیکٹ ڈائریکٹر تاشفین حیدر اوردیگر افسران شرکت کی۔ اجلاس میں شیخ ملتون ٹاوٴن کی تعمیر وبحالی ،روڈز،نکاسی آب ،پینے کی صاف پانی کی فراہمی ،پارکوں کی بحالی اورخوبصورتی ،ریوینو،رہائشی اورکمرشل پلاٹس کی نیلامی کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر تعلیم نے پارکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے منصوعی اشیاء کی تنصیب کی بجائے سبزازار اوردلکش پودوں کی کاشت پر زوردیاتاکہ عوام حقیقی معنوں میں قدرتی حسن کا نظارہ دیکھیں ۔انہوں نے روڈز پارکس اورسیوریج نظام کی بحالی پر بھی زوردیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت حیات آبادکے بعدشیخ ملتون ٹاوٴن کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں معمولی نرخوں پر رہائشی وکمرشل پلاٹس نیلام کیے گئے ۔انہوں نے سیکرٹری بلدیات کو مردان اورسوات کا خصوصی دورہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔عنایت اللہ نے متعلقہ حکا م کومزید ہدایت کی کہ ٹاوٴن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور بہترمعیارکے ساتھ مکمل کریں تاکہ نہ صرف ٹاوٴن میں نمایا تبدیلی لوگوں کو نظر آئے بلکہ زیادہ سے زیادہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں