اپوزیشن کی طرف سے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے و نوزانے کا الزام دراصل پانامہ لیکس اور ماضی میں ضلع اور ٹاؤن ناظمین کے کرپشن کو چھپانے کیلئے شوشہ چھوڑا گیا ہے،مینا خان

منگل 12 اپریل 2016 20:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ ممبر و ترجمان ضلع ناظم پشاور مینا خان آفرید نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے ‘من پسند افراد کو نوزانے کا الزام دراصل پانامہ لیکس اور ماضی میں ضلع اور ٹاؤن ناظمین کے کرپشن کو چھپانے کے لئے شوشہ چھوڑا گیا ہے- اس سلسلے میں ضلع کونسل پشاور میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر خالد وقاض اور ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان اپوزیشن کے تحفظات دور کرینگے ‘ جبکہ اپوزیشن کے تمام ممبران اوردیگر ممبران کی تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرتے ہے جبکہ بے جا الزامات لگانے والوں اور سابق اداوار میں بلدیاتی ملازمین کو اپنے گھروں میں کام کروانے والے اپنی ماضی کی کرپشن اور بدعنوانی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے اس سلسلے میں باقاعدہ مناظرے کیلئے بھی تیارہے ‘

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں