جامعة الحسنین کے زیر اہتمام ختم بخاری شریف کی تقریب 16اپریل بروز ہفتہ کو بغدادہ مردان میں منعقد کی جائے گی

منگل 12 اپریل 2016 18:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اپریل۔2016ء) جامعة الحسنین کے زیر اہتمام ختم بخاری شریف کی تقریب 16اپریل بروز ہفتہ کو بغدادہ مردان میں منعقد کی جائے گی جس میں شیخ الحدیث مطلع الانوار مولانا سجاد احمد الحجابی، مولانا محمد قاسم اور دیگر علمائے کرام خصوصی شرکت کرکے خطاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اخباری بیان میں جامعة الحسنین بغدادہ مردان کے مہتمم مولانا جواد علی حقانی نے کہا کہ ہم حسب معمول ہر سال ناظرہ قرآن، دستار بندی اور ختم بخاری شریف کا اہتمام کرتے ہیں۔

جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے معروف علماء کرام شریک ہوتے ہیں اور مدرسے فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کئے جاتے ہیں۔ 16اپریل کو جامعة الحسنین کے زیر اہتمام بغدادہ میں ختم بخاری شریف کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے جس سے معروف علمائے کرام خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں