پشاور میں تھانہ ٹاؤن کی حدود میں عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ،2افراد زخمی ہوگئے
تازہ ترین : 1

پشاور میں تھانہ ٹاؤن کی حدود میں عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ،2افراد زخمی ہوگئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء)پشاور میں تھانہ ٹاؤن کی حدود میں عمارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ ٹان کی حدود میں واقع زیر تعمیر عمارت میں گیس سیلنڈر اچانگ ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر آگ لگ گئی پولیس کے مطابق واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 16:29:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں