پشاور، افغانستان سے خاتون مریضہ کو لانیوالے افراد کاپولیس پر رشوت لینے کا الزام سڑک احتجاجا ٹریفک کیلئے بند کردی

منگل 12 اپریل 2016 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پشاور میں افغانستان سے خاتون مریضہ کو لانے والے افراد نے پولیس پر مبینہ طورپررشوت لینے کا الزام لگاتے ہوئے سڑک کو احتجاجا ٹریفک کے لیے بند کردیا۔پشاور کے علاقہ ڈبگری میں افغانستان سے آئے ہوئے افراد نے تھانہ شاہ قبول پولیس پر رشوت لینے اور ساتھی کوبے گناہ گرفتار کرنے کاالزام لگاتے ہوئے ڈبگری چوک کو ٹریفک کے لیے بند کردیااورشدیداحتجاجی کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا تمام کاغذی کاروائی مکمل کرکے خاتون مریضہ کا علاج کرانے پشاور آئے ہیں تاہم پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ساتھی کو گرفتار کیا اور رشوت لی۔عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اول خان نے بھی مظاہرین کے ساتھ مل کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔بعدازان پولیس افسران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے سڑک کھول دی اور پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں