گورنمنٹ کالج پشاور میں تعزیتی اجلاس
تازہ ترین : 1

گورنمنٹ کالج پشاور میں تعزیتی اجلاس

پشاور۔12اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل۔2016ء )گورنمنٹ کالج پشاور میں نصراللہ خان کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنسپلز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ایس ایم فیاض اوردیگر پر وفیسرز اور لیکچررز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پروفیسر عبدالحمید کے چچا،‘ پروفیسر عبدالمالک کی والدہ ، پروفیسر عبداللہ کے والد اور پروفیسر شاہد م سعود کے چچا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

وقت اشاعت : 12/04/2016 - 13:14:05

اپنی رائے کا اظہار کریں