خیبر پختونخواحکومت نے اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ کواضافی اختیارات دیدیئے
تازہ ترین : 1

خیبر پختونخواحکومت نے اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ کواضافی اختیارات دیدیئے

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء)حکومت خیبر پختونخوا نے اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ(ہیڈ کوارٹر) کو فوری طور پر عوامی مفاد میں پراجیکٹ مینجر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریونیو،ڈی ایم یو شانگلہ کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا ہے۔ دریں اثناء پاکستان انتظامی سروس(PAS)کے (ایکٹنگ) افسر شاہ رخ علی خان(بی ایس۔18) کو باقائدہ طور پر گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے کے بعد شاہ رخ علی خان بحیثیت ڈپٹی ڈایئریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کاری جاری رکھیں گے۔اس امرکااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ دو الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/04/2016 - 23:44:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں