قائد عمران خان کا خطاب ہر محب وطن پاکستانی اور غریب آدمی کی آواز تھی،افتخار علی مشوانی

پیر 11 اپریل 2016 19:09

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) ڈیڈک چئیرمین مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا ہے کہ آف شور کا شور اب وزیر اعظم کے استعفیٰ سے ختم ہوگا۔ قائد عمران خان کا خطاب ہر محب وطن پاکستانی اور غریب آدمی کی آواز تھی۔پانامہ لیکس کے آذادانہ تحقیقات کیلئے حکمران فوری مستعفی ہوجائیں۔ پانامہ سیکنڈل منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگ کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

اپنے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس انکشافات نے حکمران اور ان کے خاندانوں پر کرپشن کی مہر لگا کر انہیں رجسٹرڈ کرپشن کا علمبرار بنا دیا ہے۔ ان کی آف شور کمپنیوں نے پاکستان کی وقار کو عالمی برادری کے سامنے مزید مجروح کردیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت ڈنگ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مال اکھٹا کرنے کیلئے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصبوں پر قوم کے اِربوں روپے ذائع کئے جارہے ہیں۔ غریب آدمی کو سڑکوں اور ٹرینوں کا کیا فائدہ۔ وہ تو ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں