میٹروبس کے مقابلے میں پشاور کے عوام کیلئے سستے الیکٹرک بسوں سٹار ایشیاء کی فراہمی ‘ چائینہ کمپنی نے ضلعی حکومت کو اپنی خدمات پیش کردیں

پیر 11 اپریل 2016 19:09

میٹروبس کے مقابلے میں پشاور کے عوام کیلئے سستے الیکٹرک بسوں سٹار ایشیاء کی فراہمی ‘ چائینہ کمپنی نے ضلعی حکومت کو اپنی خدمات پیش کردیں

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) میٹروبس کے مقابلے میں پشاور کے عوام کیلئے سستے الیکٹرک بسوں سٹار ایشیاء کی فراہمی ‘ چائینہ کمپنی نے ضلعی حکومت کو اپنی خدمات پیش کردی تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے پیر کے روز چائینہ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں SHEN DEANVAوائس پریذیڈنٹ ‘ YIPENG سینئر منیجر ‘ ZWANGYU سینئر وائس پریذیڈنٹ ‘ مسٹر جاوید سی ای او ‘امجدعلی چناب میٹرو بس سروس ‘ سید عابد حسین آپریشنل ہیڈ کے پی کے ‘ ڈسٹرکٹ ممبران ‘ ارشد شینواری‘ نعمت اللہ ‘ تقدیر علی اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں چائینہ کمپنی کے وفد نے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کو پشاورکے عوام کیلئے جدید اور سستے بس سروس کی فراہمی سٹار ایشیاء بس سروس کی خدمات پیش کرتے ہوئے تعاون اور سرپرستی کی درخواست کی جبکہ بس سروس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہ جدید بسیں جو کہ بجلی سے چلتی ہے جس میں ڈبل ڈریگن بھی شامل ہیں میٹروں بس سروس کے مقابلے میں جدید ترین ہے اور جس سے عوام کو سستی اورمعیاری سفری سہولیا ت میسرہوگی جبکہ ضلع ناظم پشاورکو جدیدبس سر وس کے معائنہ کیلئے چائینہ کی دورے کی دعوت بھی دی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک چائینہ کی مثالی تعلقات ماضی سے چلے آرہے ہیں اور پشاورکے عوام کیلئے بہترین سوچ اور عوام کیلئے سستی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے رابطہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں جلد ہی وزیر اعلی خیبر پختونخوا اوروزیر بلدیات سے جلد ہی ملاقات کی جائیگی اور صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائیگا جبکہ معاہدے کی صورت میں کمپنی کو سیکیورٹی اور رہائش کیلئے ضلعی حکومت اقدامات کریگی -جبکہ آخر میں وفد نے ضلع ناظم پشاورکو سٹار ایشیاء بس کا ماڈل بھی پیش کیا -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں