حلقہ پی کے 39- میں عوام کو درپیش بجلی کے مسائل حل کئے جائیں گے،وزیر قانون

پیر 11 اپریل 2016 19:08

پشاور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اپریل 2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے پیسکو حکام سے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 39-کوہاٹ میں بجلی کی ترسیل میں بہتری ،کم وولٹیج کے خاتمہ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مذکورہ حلقہ کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف پیسکو سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف پیسکو انوارالحق یوسف زئی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ مذکورہ حلقہ نیابت میں کم وولٹیج کے خاتمہ کیلئے دوسرے نئے فیڈر کی منظوری ہوچکی ہے اسی طرح شکردرہ میں گرڈ سٹیشن کے قیام کے لئے 35 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے قیام سے علاقے میں کم وولٹیج کے خاتمہ کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہوگا صوبائی وزیر نے حلقہ نیابت میں ٹرانسفارمروں کی مرمت سمیت بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کے بارے میں بھی پیسکو حکام سے تفصیلی بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں