گندھارا بورڈ کے زیر اہتمام آفتاب اقبال بانو کے اعزاز میں تقریب

پیر 11 اپریل 2016 11:47

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )گندھارا ہندکوبورڈ کے زیر اہتمام معروف محقق‘ افسانہ نگار اور سابقہ ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اسلام آباد آفتاب اقبال بانو کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیاگیا‘ تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ کے ممتاز ادیب ومحقق اور کالم نگار عتیق احمد صدیقی تھے جبکہ مہمانان گرامی میں اعزاز فرحت جبین اور ڈاکٹر ثمینہ زاہد شامل تھیں‘ تقریب میں گندھارا ہندکوبورڈ کے مجلس عاملہ کے ممبران کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ تقریب سے گندھارا ہندکوبورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر صلاح الدین ‘جنرل سیکرٹری محمدضیاء الدین‘ مجلس عاملہ کے ممبراحمدندیم اعوان اوردیگر نے آفتاب اقبال بانو کی ہندکو ادب کیلئے خدمات اور ان کی شخصیت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں