پشاور میں نجی کمپنی کے جاب فیئر کا افتتاح کردیاگیا
تازہ ترین : 1

پشاور میں نجی کمپنی کے جاب فیئر کا افتتاح کردیاگیا

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل۔2016ء )خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نے روزی پی کے جاب فیئر کا افتتاح کیا‘ اس موقع پر عمادرشید‘ نائب صدر شجاع محمد‘ مونس رحمان اور عامرامان اعوان خان بھی ان کے ہمراہ تھے‘ افتتاح کے بعد چیمبر کے صدر ذوالفقارعلی خان نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا‘ اس موقع پر روزی پی کے جاب فیئرمیں سٹال ہولڈرز مہمان خصوصی کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے جاب تلاش کرنے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا‘ روزی جاب فیئرمیں پشاور کے نجی تعلیمی اداروں سٹی یونیورسٹی‘ اباسین یونیورسٹی کی علاوہ پی ٹی سی ایل‘ پیپسی ‘ماسٹر گروپ ‘ عزیز گروپ جیسی کمپنیوں نے اپنے سٹالزلگائے۔

وقت اشاعت : 11/04/2016 - 11:46:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں