اکوڑہ خٹک میں جشن خوشحال کے حوالے سے 2 روزہ تقریب کا انعقاد

پیر 11 اپریل 2016 11:46

پشاور۔11اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 اپریل۔2016ء )اکوڑہ خٹک میں جشن خوشحال کے حوالے سے 2روزہ تقریب منعقد کی گئی‘ جشن خوشحال کی تقریبات کا انعقاد خوشحال خان خٹک میموریل لائبریری میں کیاگیا اس دوران سبزازار پر بچوں کی دلچسپی کیلئے کارٹون کردار‘جھولے اور دیگر دلچسپی کا سامان مہیا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوجوانوں کے بنائے گئے علاقائی دستکاری کے نمونے‘ گلاس پینٹنگ‘ موتی کاکام‘ سلائی کڑھائی کے نمونے رکھے گئے تھے۔اس تقریب کا مقصد علاقائی ثقافتی اقدار سیت مشہور معروف علمی اور عملی شخصیات کو نوجوان نسل سے روشناس کراناتھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں