پشاورسمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلہ کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے رہے،زلزلے کی شدت7.1 اورگہرائی 280کلومیٹرریکارڈ کی گئی

اتوار 10 اپریل 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزدوپہر کوپشاورسمیت صوبہ بھر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،خوف کے باعث لوگوں گھروں ،دفاتر اوردکانوں سے کھلے میدانوں میں نکلے گئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت7.1 اورگہرائی 280کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے ۔پشاورسمیت صوبہ کے دیگر اضلاع مردان،چارسدہ ،نوشہرہ ، کوہاٹ،کرک اورملاکنڈڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کی شدت زیادہ ہونے کیوجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں