نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں کارروائیاں

469 اشتہاریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم 3723 افغانی گرفتار

اتوار 10 اپریل 2016 15:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری 3 ماہ میں کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران 469 اشتہاریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم 3723 افغانی گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ 3 ماہ کے دوران 469 اشتہاریوں سمیت 3728 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 140 کلاشنکوف‘ 163 شاٹ گن‘ 1820 پسٹل اور 12 ہزار 570 راؤنڈز بھی برآمد کئے گئے۔ بڑے ہتھیاروں میں 2 راکٹ لانچر‘ 29 آئی ای ڈی اور 4 راکٹ شیل بھی برآمد کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں