پشاور متھرا کے علاقے میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور ابتدائی طور پر ہلاکتیں گیس بھر جانے کے باعث ہی معلوم ہوتی ہیں پولیس

اتوار 10 اپریل 2016 14:43

پشاور متھرا کے علاقے میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متھرا کے علاقے میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے باپ اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا کے علاقے شگئی ہندکیان میں ایک گھر میں جنریٹر چلنے کے باعث گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں شمشیر اس کا بارہ سالہ بیٹا قرار تیرہ سالہ بیٹا بلال اور پندرہ سالہ واجد شامل ہیں ہیں۔پولیس کے مطابق گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور ابتدائی طور پر ہلاکتیں گیس بھر جانے کے باعث ہی معلوم ہوتی ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے لئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت پر شادی کے گھر میں ماتم مچ گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں لوگ موقع پر پہنچے اور ہر آنکھ اشکبار نظرآئی -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں