کالام کے عوام نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے سڑک کے ٹینڈرہونے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا منسوخ کردیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) کالام کے عوام نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے سڑک کے ٹینڈرہونے کے بعد اسلام آباد میں دئے جانے والا دھرنا منسوخ کردیا ہے۔کالام کے عوام نے حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے اور بنیادی سہولیات اور بحرین سے کالا م جانے والے سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے باعث اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا ۔

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر جعفر شاہ کالام کے دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور ڈسٹرکٹ ممبران کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالام ایک قومی اثاثہ ہے اور اسکو پورے پاکستان میں سب سی زیادہ خوبصورت مقام کہا جاتا ہے ۔لیکن کئی سال گذرنے کے بعد بھی اب تک وہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ بحرین سے کالام جانے والے سڑک کی تعمیر کو کئی سال پہلے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تعاون شروع کیا گیا تھا جس کیلئے تمام تر فنڈز کی فراہمی کو ان کی جانب سے ممکن بنایا گیا تھا لیکن سڑک کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کرنے کے بعد اسکو نامکمل چھوڑ دیا گیا ۔جس کو 2014 میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سے ملاقات کی اور ان کو اس بارے میں آگاہ کیا جس میں انہوں نے مزید فنڈ کی منظوری اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو سڑک کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا تھا جو کہ محض وعدوں کی حد تک رہاں اور کسی بھی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی ۔

انکا کہنا تھا کہ کالام کے عوام کے ساتھ ہونے والے اس ناانصافی اور استحصال کے بعد وہاں کے عوام نے 11 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا ۔لیکن گزشتہ روز نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے سڑک کے ٹینڈر ہونے کی وجہ سے اس دھرنے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تاہم عندیہ دیا ہے کہ اگر اس بار بھی ماضی کی طرح سڑک پر کام شروع ہونے میں تاخیر کی گئی تو دوبارہ ہم سڑکوں پر نکل آئینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں