پشاور ،سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار

ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ اور ہتھکڑیاں بھی برآمد

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) کوہاٹ محمد زئی اور ژواکی بانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران دو افغان باشندوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔کاروائی میں ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ اور ہتھکڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی اور پچاس گاڑیوں و سو سے زائد مشکوک افرادکو چیک کیا گیااور ایک مشکوک موٹر سائیکل قبضے میں لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی کاروائی میں تھانہ کینٹ سے ملحقہ گاؤں محمد زئی اور ژواکی بانڈہ کا محاصرہ کرتے ہوئے پولیس نے مشکوک گھروں کی تلاشی لی اور مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار۔پولیس کی ان چھاپہ مار کاروائیوں میں غیر قانونی مقیم دو افغان باشندوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان میں سے بعض افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک ایس ایم جی گن، دو ریپیٹر ،پانچ پستول،سات چارجرز، درجنوں کارتوس اور ہتھکڑیاں شامل ہیں۔سرچ آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے علاقے کے درجنوں گھروں کو چیک کیا اور رجسٹریشن کے بغیر کرایہ کے گھر میں مقیم خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔آپریشن میں علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے پولیس نے موبائل وہیکل ویریفیکیشن سروس کے ذیعے 50گاڑیو ں اور سی آر وی ایس سروس کے ذریعے سو سے زائد مشکوک افراد کو چیک کیا اور اس دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو بھی چھان بین کیلئے قبضے میں لیا گیا۔

آپریشن میں گرفتار افراد کو فوری طور پر مزید تفتیش کیلئے تھانہ چھاؤنی منتقل کر دیا گیاجن میں سے متعدد افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمات قائم کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں