باچا خان اور ولی خان کی قربانیاں رنگ لے آئی ہیں،قوم پرستی کی ہوا چل پڑی ہے، حیدر خان ہوتی

سی پیک ، مردم شماری ، امن و امان ،تعلیم جیسے مسائل پر صوبے کے مفادات داؤ پر لگ گئے ہیں پختون بیدار ہوچکے ہیں،جھوٹے دعوؤں میں نہیں آئینگے،صدر عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ پختون قوم بیدارہوچکی ہے باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے پختونوں کے باہمی اتفاق اور اتحاد کے لئے جو جدوجہد شروع کی تھی اب وہ تحریک رنگ لے آئی ہے پختون کسی کے جھوٹے دعووٴں اور وعدوں میں مزید نہیں آئیں گے۔

وہ علاقہ جبر میں جے یو آ ئی تحصیل مردان کے سا بق سیکر ٹری اطلاعات با چا خان اور فا طمہ میں پی ٹی آ ئی کے کو نسلر مختیار ،کو نسلر عبدا للہ ،جے یو آئی کے کونسلر جان محمد ،جما عت اسلا می کے کونسلر حیات خان ،کونسلر زوار حسین ،بہادر شیر اور خا ن شیر کے سا تھیو ں سمیت اے این پی میں شمو لیت کے موقع پر جلسو ں سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پا رٹی کے صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی ،ضلعی جنر ل سیکر ٹری لطیف الر حمن،فنا نس سیکر ٹری منیر خان اورضلع کونسل کے ممبرحا جی نعیم انوربھی اس موقع پر موجود تھے ۔

حیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل اور ایشوز سے لاتعلق پر مبنی رویے پر گامزن ہیں۔ صوبے کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔ سی پیک ، مردم شماری ، امن و امان اور تعلیم و صحت جیسے ایشوز پر صوبے کے مفادات داوٴ پر لگے ہوئے ہیں تاہم دونوں حکومتوں کو صوبے اور فاٹا کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔2018میں تمام صوبے کے اختیارات بنی گالہ سے واپس لے کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں خیبرپختون خوا وزیراعظم کے انتخاب میں اہم اوربنیادی کردارہوگا۔امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی تمام توجہ ، پراجیکٹس اور ترجیحات کا مرکز پنجاب ہے ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے صوبے کی حالت یہ ہے کہ حکمرانوں نے ہمارے اساتذہ ، والدین اور طلباء کے ہاتھوں میں بندوقیں تھمادی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام اور نوجوانوں کو 2013 میں تبدیلی کے نام پر بہکایا گیا تھا تاہم اب صوبے کے عوام اپنے فیصلے پر پچھتارہے ہیں۔اب پختون بیدار ہوچکے ہیں اور وہ کسی کے جھوٹے دعووٴں اور وعدوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا تبدیلی والوں کے دور میں ترقی کا پہیہ رک گیاہے۔ موجودہ دور میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا بلکہ یہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کی سیاست کررہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں دونوں کو پختون قوم کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں