محب وطن قبائل، پاک افواج اور سیکورٹی فورسزکی قربانیوں سے خطے میں امن لوٹ آیاہے اقبال ظفر جھگڑا

عارضی بے گھر افراد کی باعزت واپسی وبحالی سمیت تعلیم،صحت اوراس خطے کی تعمیرنوہماری اولین ترجیحات ہیں گورنر کا جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر خطاب

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ محب وطن قبائل ،پاک افواج اورسیکورٹی فورسزکی قربانیوں سے خطے میں امن لوٹ آیاہے اوراب ہم امن واستحکام اورتعمیروترقی کے نئے دورمیں داخل ہورہے ہیں ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی وبحالی سمیت تعلیم،صحت اوراس خطے کی تعمیرنوہماری اولین ترجیحات ہیں مادروطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادرقبائل اپنی حکومت اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روزجنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل سروکئی کے علاقے سپینکئی کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرسینیٹرصالح شاہ،ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین محسودانکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

گورنراقبال ظفرجھگڑاجب جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل سروکئی پہنچے توجی اوسی میجرجنرل خالدجاوید، پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی ظفراللاسلام خٹک ،قبائلی زعماء اور دیگرحکام نے انکاخیرمقدم کیا۔

اس موقع پرگورنرنے دہشت گردی کے باعث تباہ ہونیوالے گھروں کے مالکان میں امدادی رقوم کے چیکس بھی تقسیم کئے۔اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کے پہلے مرحلے میں جنوبی وزیرستان،شمالی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں دہشت گردی سے متاثرہونیوالے 5576گھروں کاسروے مکمل کیاجاچکاہے اس ضمن میں انہیں امدادی رقوم کی ادائیگی آج سے شروع کر دی گئی ہے۔

اس موقع پرگورنرنے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں متاثرہونیوالے100مکانات کے مالکان میں تقریباًتین کروڑ75لاکھ روپے کے امدادی رقوم کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ جبکہ آئیندہ چند دنوں میں جن گھروں کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے انکے مالکان کو 1935.440 ملین روپے کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے سرکردہ عمائدین ،مشران اورمتاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی امن واستحکام کی خاطرقبائل کی قربانیوں کوپوری قوم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی خاطرقبائل نے بہت مشکلات برداشت کیں جسکاحکومت کوپوری کو پوری طرح ادراک ہے اب وقت آگیاہے کہ محب وطن قبائلی عوام اورٹی ڈی پیز کے دکھ دردکامداوااورنقصانات کاازالہ کیاجائے اوراس ضمن میں جامعہ حکمت عملی کے تحت TDPsکی باعزت واپسی وبحالی اورقبائلی علاقے کی تعمیرنوکاعمل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق متاثرین کی واپسی وبحالی کاعمل جاری ہے اورانشاء اللہ امسال کے آخرتک تمام عارضی بے گھرافرادکی واپسی کویقینی بنایاجائیگا۔گورنرخیبر پختونخوانے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں تخریب کاوقت اپنے انجام کواپہنچ گیاہے اب تعمیروترقی کاعمل شروع ہوچکاہے۔ اس موقع پرگورنرنے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امدادی رقوم کی ادائیگی کے پہلے مرحلے میں دہشت گردی اورانتہاپسندی سے مکمل طورپرتباہ شدہ مکانات کے مالکان میں4،4لاکھ روپے کے جبکہ جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان میں ایک لاکھ60ہزارروپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ابھی ابتداء ہے انشاء اللہ قبائلی عوام کی تعمیروترقی اورانہیں قومی دھارے میں لانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے علاوہ حکومت نے فاٹاکے عوام کیلئے کثیرالمقاصدمنصوبوں پرکام جاری ہے اوراس ضمن میں جنوبی وزیرستان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہیں جن میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی،ذراعت کی بحالی اورخاص طورپرصحت وتعلیم کے شعبوں میں بہتری اورسہولیات کی فراہمی جیسی ترجیحی اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کوقبائل کی ناقابل فراموش قربانیوں پرفخر ہے۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی ظفراللاسلام خٹک نے بریفنگ دیتے ہوئے گورنرکوبتایاکہ دوسرے مرحلے میں تیارزہ،سروکئی،مکین،لدہ اور سراروغاتحصیلوں میں متاثرہ گھروں کے سروے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں