پشاور یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ہونیوالے پروفیسرز ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر شاہدہ ..
تازہ ترین : 1

پشاور یونیورسٹی کے ریٹائرڈ ہونیوالے پروفیسرز ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر شاہدہ ذاکر کے اعزاز میں عشائیہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل۔2016ء)پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنسز کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسرز ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر شاہدہ ذاکر کے اعزاز میں جامعہ کے گیسٹ ہاوس میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ کے تمام فیکلٹی ممبران اور انتطامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ریٹائرڈ ہونے والے فیکلٹی ممبران کی اپنی شعبہ جات میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جانے کے بعد پیدا ہونے والا خلا پورا ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ تقریب میں چیرپرسن شعبہ ماحولیات ڈاکٹر بشری، ڈاکٹر حزب اللہ خان، اشتیاق اللہ خان و دیگر نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 16:27:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں