پشاور میں جدید الیکٹرک رکشہ سروس کے آغاز پر غور

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 21:01

پشاور میں جدید الیکٹرک رکشہ سروس کے آغاز پر غور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) پشاور میں جدید الیکٹرک رکشہ سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید الیکٹرک رکشہ سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے چند الیکٹرک رکشے منگوا لیے گئے ہیں۔ تاہم سروس کے آغاز کیلئے تاحال باقائدہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ رکشے بیٹری پر چلتے ہیں جن کی حد رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں