اے این پی نے عوام مسائل کیلئے خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 اپریل 2016 19:37

اے این پی نے عوام مسائل کیلئے خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا اعلان کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) اے این پی نے عوام مسائل کیلئے خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اے این پی سینیٹرز شاہی سید اور زاہد خان کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ عوام دشمن اور ظالمانہ ہے۔ مرکزی و صوبائی حکومت ناگہانی آفات پر پختون قوم کو بے یار و مددگار چھوڑ دیتی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں