حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر نے انسداد ..
تازہ ترین : 1

حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اقبال جرم کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اقبال جرم کرلیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق حیات آباد میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکارعبدالطیف کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیاتھا ۔سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے سرغنہ حارث نسیم کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر ملزم میکائل محمود تنظیمی نام میکی کو گرفتارکر کے عدالت میں پیش کیا گیا ،ملزم میکائل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اقبال جرم کیا،جس کے بعد اسے جیل منتقل کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 19:11:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں