پشاور کی چون یونین کونسلز میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رہا

جمعہ 8 اپریل 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پشاور کی چون یونین کونسلز میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رہا۔ایک لاکھ بیاسی ہزار بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے انجکشن لگائے جائینگے۔ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پشاور میں مہم کے دوران چار ماہ سے لیکرتئیس ماہ تک کے ایک لاکھ بیاسی ہزار بچوں کو انسداد پولیوویکسین کے انجکشن لگائے جایئنگے جسکے لئے چارسو تیرانوے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

انسداد پولیو ویکسین انجکشن مہم میں پولیو ٹیمیں گھرگھر کی بجائے یونین کونسل میں لگائے گئے خاص کیمپ میں بچوں کو انسداد پولیو ویکسین انجکشن لگایئنگی۔مہم کے دوران 17 یونین کونسلوں میں بچوں کی ازسرنو رجسٹریشن بھی کی جائیگی۔ مہم کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں