انڈر23خیبرپختونخوا میں ریکارڈ 6 ہزار کھلاڑیوں نے شمولیت کی
پشاور ڈویژنل گیمز 15 اپریل کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ، پشاور یونیورسٹی اور قیوم سٹیدیم میں منعقد ہونگی
جمعہ 8 اپریل 2016 17:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل سعید صافی نے کہا ہے کہ انڈر23یوتھ گیمز نے ہماری توقعات سے کئی گنا بڑھ کر کامیابی اور مقبولیت حاصل کر لی ہے ، کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں کی ریکارڈ 6ہزار شمولیت نے صوبہ میں کھیلوں کو ایک نئی زندگی دیدی ہے ، پہلا مرحلہ پشاور میں 15 سے 17 اپریل پشاور ڈویژنل گیمز کیساتھ ہی کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا جبکہ اپریل کے آخری ہفتے میں انٹرڈویژنل گیمز کا میلہ پشاور میں ہی سجے گا جس میں ہاکی کا فائنل مردان میں نئے بچھائے جانے والے آسٹروٹرف پر کھیلا جائے گا جس کے بعد مردان کے کھلاڑیوں کو آسٹرو ٹرف کی سہولت میسر ہو گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز ارشدحسین اور دیگر بھی موجود تھے ، عادل سعید صافی نے مزید بتایا کہ انٹرڈویژنل گیمز کو نہایت شفاف انداز میں منعقد کیا گیا ہے ہم نے تمام معاملات بڑے منظم انداز سے پایا تکمیل تک پہنچایا کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کو اعتماد میں لے کر ان کی مرضی و منشا سے معاملات تہہ کئے جس کو جو شکایات تھی فوراً ان کا خاتمہ کیا گیا اور ہم بڑے دعوے کیساتھ کہ سکتے ہیں کہ اتنی شفاف اور بہترین گیمز صوبہ کی تاریخ میں اس سے قبل منعقد نہیں ہوئی تھیں ، انہوں نے کہاکہ ہر سال ان گیمز کا تواتر کیساتھ ہوتا رہے گا تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ اگلے سالوں میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسس کیساتھ ساتھ ان کیلئے دورے جدید کی سہولیات میسر کریں تاکہ وہ ان پر کھیل کر بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی سربلندی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرسکیں ۔
(جاری ہے)
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور، معاون خصوصی برائے صنعت سے صرافہ زرگران جیمزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی وفد ..
خیبرکالج آف ڈینٹیسٹری میں پہلی انٹرنیشنل ڈینٹل کامیاب کانفرنس کا انعقاد،پاکستانیوں سمیت عالمی ڈاکٹرز ..
بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کارکنوںکا پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ
پشاور، گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ،خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ..
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
مردان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعید اللہ جان کی زیر صدارت کھاد، چینی ، آٹا کی ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ ..
ضلعی انتظامیہ مردان کی تحصیل گھڑی کپورہ کے بازاروں میں عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی
جنرل سیکرٹری اے این پی خیبر پختونخوا حسین شاہ خان یوسفزئی سے مرکزی سالار ملک فقیر علی اور صوبائی سالار ..
ضلعی انتظامیہ خیبر کے انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ
مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان سے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کی ..
خیبر پختونخوا کے مقامی کسانوں سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، علی امین گنڈاپور
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ سندھ،ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی