خیبر پختو نخوا اسمبلی کی قا ئمہ کمیٹی بر ائے ابتدائی و ثا نو ی تعلیم کا اجلا س

جمعہ 8 اپریل 2016 16:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)خیبر پختو نخوا اسمبلی کی قا ئمہ کمیٹی بر ائے ابتدائی و ثا نو ی تعلیم کا ایک اجلا س جمعہ کے روز رکن صوبا ئی اسمبلی محمد عا رف کی زیر صدارت صوبا ئی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کا نفرنس روم میں منعقد ہو ا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ارکا ن صوبا ئی اسمبلی محتر مہ ملیحہ علی اصغر خا ن، سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، محتر مہ معرا ج ہما یو ن اور محتر مہ عظمیٰ خا ن کے علا وہ متعلقہ محکمو ں کے حکا م نے شر کت کی۔

اجلا س میں ارکا ن صو با ئی اسمبلی سردار اورنگز یب نلو ٹھہ او ر مفتی سید جا نان کے سوالات اور دیگر متعلقہ امو رپر تفصیلی غو رو خو ض کیا گیا اور اس با رے میں بعض فیصلے کئے گئے جن میں یہ فیصلہ بھی ہواکہ کمیٹی 20اپریل 2016سے صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی اور ابتدائی و ثانوی تعلیم کے بند سکولوں کی وجوہات کا جائزہ لے گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں