پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں خواتین ورکرز پر مشتمل ..
تازہ ترین : 1

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں خواتین ورکرز پر مشتمل سات ٹیمیں تشکیل دے دیں

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی کے 8 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں خواتین ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے خواتین ورکرز پر مشتمل سات ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو 15 اپریل سے گھر گھر جا کر مہم کا آغاز کریں گی اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی دفتر میں صوبائی سیکرٹری جنرل رحمت سلام خٹک کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں طویل غور و خوض کے بعد خواتین کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن کا پہلا اجلاس 14 اپریل کو ارباب اکبر حیات مرحوم کی رہائش گاہ پر ہو گا جہاں شیڈول ترتیب دینے کے بعد اگلے روز سے انتخابی مہم شروع کر دی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 12:53:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں