قائداعظم پبلک سکول مردان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
تازہ ترین : 1

قائداعظم پبلک سکول مردان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء )قائداعظم پبلک سکول (بوائز) مردان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں پرنسپل طلاء محمد نے ٹاپ پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے ‘ انہوں نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ادارے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کسی قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے اور کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی پرنسپل نے ادارے کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور سیشن مکمل ہونے پر والدین کے تعاون کو سراہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 12:52:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں