پشاور ‘ بانڈہ شیخ اسماعیل میں صحت و صفائی کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد
تازہ ترین : 1

پشاور ‘ بانڈہ شیخ اسماعیل میں صحت و صفائی کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء )پشاور کے نواحی علاقہ بانڈہ شیخ اسماعیل میں صحت و صفائی کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پہلی تین پوزیشنز ہولڈرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے بانڈہ شیخ اسماعیل میں لوگوں میں صحت و صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے انٹرنیشنل ادارے ٹروکیئر ‘ پاکستان ویلج ڈویلپمنٹ پروگرام اور بی آر آر کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تقریب میں اہلیان علاقہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 12:52:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں