ذیابیطس کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنانی ہو گی ‘ ڈاکٹر محمد نواز

جمعہ 8 اپریل 2016 12:43

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء ) پاکستان میں مرض ذیابیصطس نے وباء کی صورت اختیار کر لی ہے گزشتہ سال ملک میں ذیابیطس کے شکار افراد کی تعداد سات ملین تھی ملک میں تین فیصد افراد براہ راست مرض سے متاثر ہو کر زندگی کی بازی ہار دیتے ہیں جبکہ ان میں 19 فیصد افراد مرض کے باعث ہونے والے کارڈیور یس کلر سے ہوتی ہے بدقسمتی سے اب تک تیرہ فیصد آبادی مرض سے متاثر ہے تاحال ملک میں زیابیطس کے مریضوں کی نہ رجسٹریشن ہے اور نہ ہی کوئی آپریشنل پالیسی متعارف کرائی جا سکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محمد نواز نے صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام عالمی ادارہ صحت نے ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ کی مناسبت سے کیا تھا جس میں اس سال کا موضوع مرض ” ذیابیطس “ تھا تقریب میں مختلف ڈاکٹروں اور شعبہ جات سے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دنیا میں بھی مرض میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے اب تک 1980 سے 108 ملین مریضوں کی تعداد بڑھ کر 422 ملین ہو گئی ہے جبکہ ان میں 4.7 فیصد آبادی 18 سے 32 شال کی عمر کے ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 1.5 ملین افراد کی اموات براہ راست ذیابیطس سے ہو رہی ہیں جن کی اب ہر سال تعداد 5.0 ملین ہو گئی ہے آئندہ 2030 تک دنیا بھر میں ذیابیطس موت کی 7 ویں بڑی وجہ ہو گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں