پشاور‘دیسی ساختہ بم دھماکہ‘ ایک پولیس اہلکار شہید‘ راہگیر زخمی
تازہ ترین : 1

پشاور‘دیسی ساختہ بم دھماکہ‘ ایک پولیس اہلکار شہید‘ راہگیر زخمی

پشاور ۔ 07 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل۔2016ء )پشاور کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید‘ جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم بخہ غلام کے علاقہ بدھو ثمر باغ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب نصب کیاگیاتھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سعید خان شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 13:15:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں