برائٹ فیوچرانسٹیٹیوٹ بٹ خیلہ کی طرف سے ملاکنڈ میں انٹرنیشنل سیفٹی کورسز متعارف ..
تازہ ترین : 1

برائٹ فیوچرانسٹیٹیوٹ بٹ خیلہ کی طرف سے ملاکنڈ میں انٹرنیشنل سیفٹی کورسز متعارف

پشاور ۔ 07 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل۔2016ء )برائٹ فیوچرانسٹیٹیوٹ بٹ خیلہ نے ملاکنڈمیں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیفٹی کورسزمتعارف کرادیا ۔ برائٹ فیوچرانسٹیٹیوٹ بٹ خیلہ میں انٹرنیشنل سیفٹی کورسز سے فارغ التحصیل طلباء کیلئے ایک تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں طلباء کے علاوہ مختلف سماجی لوگوں نے شرکت ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹرانجینئرکلیم اللہ نے کہاکہ ہم ملاکنڈ کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر وہ کورسز فراہم کروارہے ہیں جن کیلئے طلباء پشاوراوراسلام آباد جاکر بہت سے رقم دیکر کرتے تھے اب ان کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام کورسز انتہائی کم فیس میں ہماراادارہ دے رہاہے اور ادارے میں تمام اساتذہ اپنے فن کے ماہر ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 13:02:51

اپنی رائے کا اظہار کریں