خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا کاسلسلہ شروع ہوگیا

بدھ 6 اپریل 2016 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانا کاسلسلہ شروع ہوگیا ،پہلے روز دوامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر عنایت اﷲ وزیر کے مطابق متعلقہ الیکشن کمیشن میں ابھی تک آزاد اْمیدوار فیاض علی نور اور جے یو آئی کے آصف اقبال نے کاغزات جمع کرائے ہیں۔ پی کے 8 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیئے کاغزات نامزدگی آج بھی جمع کرائے جا سکیں گے ۔ پی کے آٹھ پر الیکشن 12 مئی کو ہوں گے پی کے آٹھ کے کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار ہیں مرد ووٹرز کی تعداد 79 ہزار ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 56 ہزار ہے ضمنی الیکشن کے لیئے 98 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں